نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سکول بند کرنے کا فارمولا کام کرگیا،آشوب چشم کے کیسوں میں واضح کمی

01:09 PM, 1 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

لاہور:نگران وزیر اعلی پنجاب محسن نقوی کا سکول بند کرنے کا فارمولا کام کرگیا۔پنجاب میں آشوب چشم کے کیسوں میں نمایاں کمی ہوگئی ہے۔ 

گزشتہ 24 گھنٹے میں پنجاب بھر میں آشوب چشم کے 1 ہزار 134 مریض رپورٹ ہوئے۔ 4 روز قبل  تقریبا ایک دن میں تقریبا 15 ہزار مریض رپورٹ ہوئے تھے ۔


نگران وزیر اعلی محسن نقوی نے 4 روز قبل راوی روڈ کے گرلز سکول کے دورہ کے دوران آشوب چشم کے متاثرہ بچے دیکھ کر سکولوں میں چھٹی کا اعلان کیا تھا ۔ پنجاب بھر میں  آشوب چشم کے مریضوں کی مجموعی تعداد  تعداد 98 ہزار 627 ہو گئی  ہے۔ 

مزیدخبریں