پیرس:آئی فون 12 کے لیے فرانس نے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی منظوری دے دی ہے۔ فرانسیسی حکام نے ایپل کی جانب سے آئی فون 12 کے لیے جاری کیے گئے سافٹ ویئر اپ ڈیٹ کی منظوری دے دی ہے۔
گزشتہ ہفتے فرانس نے آئی فون 12 کے الیکٹرومیگنیٹک شعاعوں سے متعلق ٹیسٹ میں ناکام ہونے کی صورت میں ملک میں فون کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی۔
فرانس کی جانب سے ایپل کو اس مسئلے کو حل کرنے میں ناکامی پر ملک میں موجود تمام یونٹس واپس منگوانے کا حکم دیا تھا۔ جبکہ دیگر یورپی ممالک نے خبردار کیا تھا کہ وہ بھی فرانس کے فیصلے کی تائد کر سکتے ہیں۔
ایپل نے واضح کیا تھا کہ نگران ادارے (اے این ایف آر) کو کمپنی اور ثالث فریقوں کی جانب سے لیب کے تمام آزمائشی نتائج ادارے کو جمع کرائے گئے ہیں جو بتاتے ہیں کہ یہ ڈیوائس تمام قانونی تقاضے پورے کرتی ہے۔
بعد ازاں رواں ہفتے ایپل نے شعاعوں کے متعلق تحفظات کو دور کرنے کے لیے فرانسیسی حکام کو اپنے آئی فون 12 کا سافٹ ویئر اپ ڈیٹ فراہم کر دیا تھا۔ جس کی فرانسیسی ڈیجیٹل وزارت کے ذرائع نے تصدیق کی تھی۔آئی فون 12 کی فروخت پر پابندی کے اقدام نے بیلجئم، جرمنی اور نیدرلینڈز میں بھی تشویش کی لہر دوڑا دی تھی۔