کابل:افغانستان نے بھارت میں اپنا سفارت خانہ بند کر دیا۔افغانستان نے نئی دہلی میں اپنا سفارت خانہ بند کرتے ہوئے بھارتی حکومت پر عدم تعاون کا الزام عائد کیا ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر افغان سفارت خانے کی جانب سے بھارتی وزارت خارجہ کو ایک غیر دستخط شدہ خط بھیجا گیا تھا، جس میں اشارہ دیا گیا تھا کہ سفارت خانے کو یکم اکتو بر سے بند کردیا جائے گا۔
خط میں لکھا ہے کہ نئی دہلی میں اسلامی جمہوریہ افغانستان کو سفارت خانہ یکم اکتوبر 2023 سے اپنے کام بند کرنے کے فیصلے کا اعلان کرنے پر افسوس ہے۔
افغان سفارت خانے کی پریس ریلیز میں کہاگیا ہےکہ اسلامی جمہوریہ افغانستان کا سفارت خانہ یکم اکتوبر 2023 سے اپنے کام بند کرنے کے فیصلے پر افسوس کا اظہار کرتا ہے۔ میزبان حکومت کی طرف سے ہمارےسفارتخانےکوچلنےمیں تعاون نہیں کیاگیا۔
بھارتی حکومت کی جانب سےافغانستان کے مفادات کو پورا کرنے میں توقعات کو پورا نہیں کیاگیا۔افغان سفارت خانے کی پریس ریلیز کے مطابق کہاگیا ہے کہ یہ فیصلہ اگرچہ انتہائی افسوسناک ہے لیکن تاریخی تعلقات اور دیرینہ تعلقات کو مدنظر رکھتے ہوئے بہت غور و فکر کے بعد یہ فیصلہ کیا گیا ہے۔
واضح رہے کہ بھارت میں سفارتی حمایت کی کمی سفارتخانہ بندکرنےکی بڑی وجہ ہے۔سفارتخانے میں اہلکاروں اور وسائل میں کمی غیر متوقع اور بدقسمت حالات کی وجہ سے،بھی یہ فیصلہ لیناپڑا۔ افغان حکام کے مطابق ان تمام وجوہات کی بنیادپر ہنگامی طورپربھارت میں سفارتخانےکے تمام آپریشنز بند کیے جارہے ہیں۔