پاکستانی خلا باز نمیرا سلیم خلائی سفر کے لیے تیار،  امریکہ پہنچنے پر خیرمقدم

08:31 AM, 1 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک

ڈیلاس :پاکستانی خلا باز نمیرا سلیم کی خلائی سفر کے لیے تیاری آخری مراحل میں ہیں ۔ وہ اس سلسلے میں   امریکہ پہنچ گئی ہیں اور امریکہ  پہنچنے پر خیرمقدم کیاگیا ہے۔ 

پاکستان، جنوبی ایشیا اور کامن ویلتھ کی پہلی خلا باز خاتون نمیرا سلیم ورجن گیلیکٹک کمرشل سپیس لائنر کی ٹکٹ سے 5 اکتوبر کو خلا کا سفر کریں گی۔


خلاباز نمیرا سلیم کا  ڈیلاس ایئرپورٹ پر ان کا خیرمقدم کیا گیا۔  نمیرا سلیم نے خلا میں جانے کےلیے عزم کا اظہار کیا۔  ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے خلا میں مستقبل کے حوالے سے حکومت کو موثر اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

مزیدخبریں