سپیریئر یونیورسٹی کا گلوبل اہداف کاسفر جاری، اقوام متحدہ  کی "اکیڈمک امپیکٹ" کی فہرست میں  دنیا کی ٹاپ 25 یونیورسٹیز کے مقابل پاکستان کی واحد یونیورسٹی  کا اعزاز حاصل کرلیا

05:02 AM, 1 Oct, 2023

نیوویب ڈیسک
سپیریئر یونیورسٹی کا گلوبل اہداف کاسفر جاری، اقوام متحدہ  کی 'اکیڈمک امپیکٹ' کی فہرست میں  دنیا کی ٹاپ 25 یونیورسٹیز کے مقابل پاکستان کی واحد یونیورسٹی  کا اعزاز حاصل کرلیا
سپیریئر یونیورسٹی کا گلوبل اہداف کاسفر جاری، اقوام متحدہ  کی 'اکیڈمک امپیکٹ' کی فہرست میں  دنیا کی ٹاپ 25 یونیورسٹیز کے مقابل پاکستان کی واحد یونیورسٹی  کا اعزاز حاصل کرلیا

لاہور:اقوام متحدہ کے (Sustainable Development Goals) میں کئے گئے   متعدد موثر اقدامات کی پذیرائی  حاصل کرتے ہوئے سپیریئر یونیورسٹی نے اقوام متحدہ کی " اکیڈمک امپیکٹ" کی فہرست میں  دنیا کی ٹاپ 25  یونیورسٹیز کے مد مقابل  پاکستان کی واحد نمائندہ   یونیورسٹی ہونے کا اعزاز حاصل کرلیا۔

اقوام متحدہ  کی جانب سے جاری کی گئی اس فہرست کا موضوع  ہے  Implementation of the SDGs in Higher Education Institution Best Practices.

 سپیریئر یونیورسٹی ایسے اقدامات کرنے پر خصوصی توجہ دیتی ہے  جن کی بدولت  پائیدار سماجی ومعاشی ترقی میں حصہ ڈالا جاسکے۔  اس مشن کی بہترین عملی توجیح  اقوام متحدہ  کے " پائیدار ترقیاتی اہداف " یعنی Sustainable Development Goals کے مطابق  کیے گئے اقدامات ہیں جن کی پذیرائی کرتے ہوئے سپیریئر یونیورسٹی کو  اقوام متحدہ  کی اس برس کی  " اکیڈمک امپیکٹ" فہرست میں شامل کیاگیا ہے۔  

واضح رہے سپیریئر یونیورسٹی نے یہ اعزاز دنیا بھر کی 25  نامور ترین یونیورسٹی کے ہمراہ حاصل کیا ہے  جبکہ پاکستان بھر سے اس فہرست میں شامل ہونے والی  واحد یونیورسٹی ہے جس نے عالمی برادری میں پاکستان کا پرچم ایک مرتبہ پھربلند کرنے کا اعزاز حاصل کیا ہے۔  یاد رہےکہ  اس سےقبل  سپیریئر یونیورسٹی دنیا کی معتبر ترین" ٹائمنز رینکنگ"  میں پاکستان بھر کی  ٹاپ پرائیویٹ سیکٹر یونیورسٹی قراد دیے جانے کا اعزاز بھی رکھتی ہے۔ 

سپیریئر یونیورسٹی اقوام متحدہ کے 17   "پائیدار ترقیاتی اہداف " میں  سے5 منتخب اہداف پر گراں قدر خدمات سرانجام دے رہی ہے۔ جن کی بدولت سماجی ومعاشی  ترقی میں زبردست امپیکٹ دیکھنے میں آیا ہے۔  اس کے ساتھ ساتھ طلبا وطالبات کو کمیونیٹی سروس سے تعلق رکھنے والے ان اقدامات میں حصہ لینے کی ٹریننگ دی جاتی ہے۔  جس کے ذریعے  نوجوانوں کو زیادہ بااختیار  ، فیصلہ ساز  اور علاقائی وملکی سطح پر معاملات حل کرنے کی استعداد  بھی پیدا ہوتی ہے۔  یہی وجہ ہے کہ  سپیریئر یونیورسٹی کے طلبا وطالبات کی زیادہ موثر شخصیت سازی دیکھنے میں آتی ہے۔

 اس بڑے اعزاز کے بعد، سپیریئر یونیورسٹی ایک ایسا ادارہ بن گئی ہے جو عالمی تعلیمی منظرنامے میں مثبت تبدیلی لا رہی ہے اور دنیا کو دکھا رہی ہے کہ تعلیم دنیا میں مثبت تبدیلی لانے کے لیے ایک قوت بن سکتی ہے۔

ان تمام اعزازات اور سپیریئر یونیورسٹی کی بین اقوامی سطح پر بتدریج کامیابیوں کا سہرا ، ریکٹر سپیریئر یونیورسٹی ، پروفیسر ڈاکٹر سمیرا رحمان کی وژنری قیادت کوجاتا ہے جو اپنے کریئیٹو اقدامات اور وژن کے ساتھ ہائر یجوکیشن  سیکٹر کی ترویج میں بے مثل کردارادا کررہی ہے۔ 

ان خدمات کی بدولت سماجی و معاشی ترقی میں زبردست امپیکٹ دیکھنے میں آیا ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ طلبا و طالبات کو کمیونٹی سروس سے تعلق رکھنے والے ان اقدامات میں حصہ لینے کی تربیت بھی دی جاتی ہے۔ 

مزید تفصیلات اس لنک پر :  file:///C:/Users/Web%20Dep/Downloads/unai_best_practices_on_the_sdgs.pdf

مزیدخبریں