اسلام آباد : ترجمان پاکستان تحریک انصاف فواد چودھری کا عمران خان کے وارنٹ گرفتاری کے اجرا اور ان کی گرفتاری کی خبروں پر رد عمل آگیا ہے۔
فواد چودھری نے کہا کہ عمران خان کا انتہائی کمزور دفعات اور کمزور مقدمے میں اس طرح وارنٹ جاری کرنا انتہائی فضول حرکت ہے۔
عمران خان کا انتہائ کمزور دفعات اور کمزور مقدمے میں اس طرح وارنٹ جاری کرنا انتہائ فضول حرکت ہے، قابل ضمانت دفعات اور احمقانہ مقدمے کے ذریعے میڈیا کا تماشا لگایا گیا ہے جس کی کوئ ضرورت نہیں تھی، اس کیس کی ہوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نکل چکی ہے
— Ch Fawad Hussain (@fawadchaudhry) October 1, 2022
انہوں نے کہا کہ قابل ضمانت دفعات اور احمقانہ مقدمے کے ذریعے میڈیا کا تماشا لگایا گیا ہے جس کی کوئی ضرورت نہیں تھی۔ اس کیس کی ہوا اسلام آباد ہائیکورٹ کے فیصلے سے پہلے ہی نکل چکی ہے۔