عمران خان جنوبی پنجاب میں تعینات ایک شخص کا لاڈلا ہوسکتا ہے ہمارا نہیں: مریم نواز 

06:34 PM, 1 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے کہ پی ڈی ایم کی تمام جماعتیں محب وطن ہیں۔ کوئی ہیکنگ نہیں ہوئی ۔ڈارک ویب پر کچھ نہیں یہ سب کچھ عمران خان اور ان کے کوچ کا کیا دھرا ہے۔ 

لاہور میں نیوز کانفرنس میں مریم نواز نے کہا کہ عمران خان جنوبی پنجاب میں ایک جگہ کے کسی شخص کا لاڈلا لیکن ہمارا لاڈلا نہیں ہے۔ بلکہ اس کا بھی لاڈلا نہیں وہ اسے اپنے مقصد کے لیے استعمال کر رہے ہیں۔ 

مریم نواز نے کہا کہ میرا داماد کی مشینری عمران خان کے دور میں بھارت سے آئی ہے ۔ شہباز شریف بھی کہہ چکے ہیں کہ میں نے کوئی شفارش نہیں کی۔ 

مزیدخبریں