ملک کے خلاف سازش ہوئی، عمران خان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے: رانا ثناء اللہ 

06:26 PM, 1 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

لاہور : وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ سائفر اور آڈیو لیکس پر کمیٹی تحقیقات کر رہی ہے عمران خان نے پاکستان کے خلاف سازش کی ان کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔ 

لاہور میں مریم نواز اور دیگر وفاقی وزرا کے ساتھ پریس کانفرنس میں رانا ثناء اللہ نے کہا کہ جس دن عمران خان کی گرفتاری کا فیصلہ ہوا وہ پشاور بھاگ گیا تھا ۔ ضمانت قبل از گرفتاری کرا کر ہی وہ واپس آیا۔ 

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ یہ ن لیگ نہیں اتحادیوں کی حکومت ہے۔ میں نے 25 مئی کے واقعات پر اس کے خلاف کارروائی کی درخواست کی لیکن کابینہ نے فیصلہ کرنے کے بجائے کمیٹی بنادی ۔امید ہے پارلیمنٹ اس کے خلاف آرٹیکل 6 کا مقدمہ درج کرنے کی منظوری دے گی۔ 

رانا ثناء اللہ خان نے کہا کہ مریم نواز کا گلہ درست ہے کہ عمران خان کو گرفتار کیوں نہیں کیا گیا؟ اور ان کو ڈھیل کیوں دی جا رہی ہے۔ 

مزیدخبریں