اسلام آباد: نائب صدر مسلم لیگ ن مریم نواز نے کہا ہے کہ عمران خان ایوان وزیر اعظم سے جاتے ہوئے سائفر کی کاپی کے ساتھ 2000 منرل واٹر کی بوتلیں بھی چوری کرکے لے گئے۔ عمران خان نے فارن فنڈنگ سے ملک میں انتشار پھیلایا۔
مریم نواز نے وفاقی وزرا کے ساتھ نیوز کانفرنس میں خطاب کرتے کہا کہ عمران خان کا کچن اس کے اے ٹی ایم چلاتے ہیں ۔ عمران خان کودشمن قوتوں سےڈالرآئے ۔ عمران خان کی 25سا ل کی سیاست صرف کھیلناہےکہ جملے میں چھپی ہے۔ قومی سلامتی کا معاملہ ہے یہ کہتے ہیں صرف کھیلنا ہے۔ آڈیولیک ہوئی ،کہاجارہاہےصرف کھیلناہے۔ پی ٹی آئی حکومت نےسفارتی تعلقات کیخلاف سازش کی ۔
نائب صدر مسلم لیگ ن نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جتنی مرضی آڈیولیکس ہوجائیں ملک کیخلاف سازش نہیں ہوگی۔ سائفرکی کاپی وزیراعظم ہاؤس سےغائب ہے ۔سائفرکی اصل کاپی وزارت خارجہ میں پڑی ہوئی ہے۔ بشریٰ بی بی نے کہا تھا ارسلان بیٹا سب کوغداری کیساتھ لنک کرنا ہے ۔ پی ٹی آئی حکومت وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کرسازش کاپلان بناتی رہی۔ وزیراعظم ہاؤس میں بیٹھ کرعوام کی بہتری کے فیصلے کیے جاتے ہیں ۔
مریم نواز نے کہا کہ اسدعمر،شاہ محمودقریشی،اعظم خان سازش میں شامل ہیں۔ سازش کا ماسٹر مائنڈ فارن فنڈڈ فتنہ عمران خان ہے۔ مسلم لیگ (ن)ملکی مفادکاکبھی سودانہیں کرےگی۔ ن لیگ کی اوربہت سی ویڈیولیکس ہوئی ہیں۔ عمران خان دن رات جھوٹ بولتاہے ۔ عمران خان کا نام بھی لینا پسند نہیں کرتی ۔ فارن فنڈڈفتنہ جس کانام عمران خان ہے۔ آئندہ دنوں میں عوام کومزید ریلیف ملےگا۔ خوشی ہےکل عوام کوبہت دنوں بعدریلیف ملا۔