قوم نے این آر او زدہ حکومت کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے،عمران خان

قوم نے این آر او زدہ حکومت کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے،عمران خان

اسلام آباد :عوام شہباز شریف حکومت سے تنگ آچکی ہے،قوم نے این آر او زدہ حکومت کا اصلی چہرہ دیکھ لیا ہے،حقیقی آزادی مارچ کا وقت آگیا ہے، 

بنی گالامیں چیرمین پی ٹی آئی عمران خان کی زیر صدارت پارٹی ترجمانوں اور   رہنماوں کا اجلاس ہوا ، اجلاس میں سیاسی صورتحال پر حکمت عملی ترتیب دی گئی،عمران خان نے پارٹی ترجمانوں اور رہنماوں کو آزادی مارچ پر گائیڈ لائنز دیں، جبکہ پارٹی رہنماوں کو حقیقی آزادی مارچ کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی ۔

چیئرمین تحریک انصآف عمران خان نے اسحاق ڈار کی واپسی کو این آر او ٹو قرار دیتے ہوئے کہا کہ موجودہ حکمرانوں کا مقصد اپنے مقدمات ختم کرناہے ،میری کوئی ذاتی لڑائی نہیں عوام کا مقدمہ لڑ رہا ہوں،ملک کو سب سے زیادہ حقیقی آزادی کی ضرورت ہے،انہوں نے کہا عوام بھرپور انداز میں ہمارا ساتھ دے گی ۔