لاہور : وفاقی وزرا نے کہا ہے کہ آڈیو لیکس سے ثابت ہوتا ہے کہ آفیشل سیکرٹ ایکٹ کی خلاف ورزی کی گئی ۔ سازش اپوزیشن نے نہیں عمران خان نے کی تھی۔آڈیولیکس کاپول کھل گیا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز، وزیر داخلہ رانا ثناء اللہ ، وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال ، وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب ، وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ اور دیگر کے ہمراہ نیوز کانفرنس میں کہا کہ وزیر اعظم شہباز شریف کے پرنسپل سیکرٹری نے عمران خان کے سیکرٹری کو فون کیا اور ان سے پوچھا کہ آپ نے سائفر کی کاپی وصول کی تھی اب وہ کہاں ہے اس پر انہوں نے کہا کہ میں نے کاپی عمران خان کو دے دی تھی۔
اسحاق ڈار نے کہا کہ عمران خان کے سیکرٹری منٹس دینے کا کہہ رہے ہیں ۔ قانون کی دھجیاں اڑائی گئیں۔ سب چیزوں کاذمہ دارعمران خان ہے۔ عمران خان نے پاکستان کو معاشی طور پر تباہ کر دیا۔ عمران حکومت نے اس ملک کوبھکاری بنادیا ۔ عمران خان کاایجنڈاملک کوختم کرناہے۔ اس شخص نےایک سائفرکاسہارالیا۔
وزیر خزانہ نے کہا کہ اس شخص نےاپنی کہانی بنائی اورمہم چلائی۔ کسی ملک میں معیشت کوتباہ کرنےکی اجازت نہیں ہے۔ آئین و قانون کی دھجیاں اڑانے کے پیچھے عمران خان ہے۔ اس وقت وہ سائفر غائب ہو گیا ہے۔ یہ بہت سنجیدہ معاملہ ہے۔ کسی ملک میں معیشت کو جان بوجھ کر خراب کرنے کی اجازت نہیں ہوتی۔ عمران خان سے پوچھنا چاہئے اس نے ملک کو تنزلی کا شکار کیوں کیا۔
اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ عمران خان نے ملک کی معیشت کو تباہ کر دیا۔ سب خلاف ورزیوں کا ذمہ دار عمران خان ہے۔ آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قانون کی خلاف ورزی کی گئی۔آڈیو لیک نے ان کا بھانڈا پھوڑ دیا۔ سائفر خفیہ دستاویز ہوتا ہے جسے عام نہیں کر سکتے۔ عمران خان نے سائفر کا سہارا لیا۔ عمران خان نے مہم چلائی کی کہ انہیں سازش کر کے نکالا گیا۔ پاکستان میں سیکیورٹی کی خلاف ورزی ہوئی ہے۔