پشاور : اے این ایف اور ایکسائز پولیس نے 2مختلف کارروائیوں کے دوران بھاری مقدار میں منشیات سمگل کرنے کی کوشش ناکام بنادی ،ایک ملزم گرفتار کرلیا ، منشیات افغانستان سے پاکستان سمگل کی جارہی تھی۔
اے این ایف حکام کے مطابق جی ٹی روڈ پر کالا منڈی کے قریب ایک ٹرک سے 6کلوگرام ہیروئن اور 5کلوگرام آئس برآمدکی گئی ، کارروائی کے دوران ولی خان شنواری نامی ڈرائیور کو بھی گرفتار کرلیا گیا ہے، ملزموں کا تعلق افغانستان سے ہے، ادھرایکسائز پولیس نے موٹروے چوک کے قریب رنگ روڈ پر ایک مشکوک گاڑی سے 60کلوگرام آفیون برآمد کرلی ، گاڑی کے ڈرائیور کو گرفتار کے مقدمہ درج کرلیا گیا ہے ۔