اسلام آباد: توہین عدالت کیس میں چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان نے بیان حلفی اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا ۔
تفصیلات کے مطابق عمران خان نے بیان حلفی میں عدالت سے غیر مشروط معافی نہیں مانگی ہے ۔ گزشتہ سماعت پر عدالت کے سامنے جو کہا اس پر مکمل عمل کروں گا ۔ عدالت اطمینان کیلئے مزید کچھ کہے تو اس حوالے سے مزید اقدام کرنے کو تیار ہوں ، اگر جج سمجھیں کہ ریڈ لائن کراس کی تو معافی مانگنے کو تیار ہوں ۔
عمران خان نے بیان حلفی میں کہا کہ تقریر میں جج کو دھمکی دینے کا ارادہ نہیں تھا ، ایکشن لینے سے مراد لیگل ایکشن کے سوا کچھ نہیں تھا ۔ 22 ستمبر کو عدالت میں دیئے گئے بیان پر قائم ہوں ، اس پر عمل کروں گا ۔
واضح رہے کہ عمران خان نے گزشتہ سماعت پر عدالت سے معافی مانگی تھی ۔