جاپان کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان اینوکی وفات پاگئے

11:04 AM, 1 Oct, 2022

نیوویب ڈیسک

ٹوکیو: جاپان کے عالمی شہرت یافتہ پہلوان اینوکی آج 79برس کی عمر میں دنیا سے رخصت ہو گئے ہیں ۔

مقامی میڈیا کے مطابق ریسلر اینوکی کچھ عرصے سے صحت خراب ہونے کے باعث ہسپتال میں زیر علاج تھے جہاں وہ جانبر نہ ہوسکے ۔ جاپانی ریسلر کی موت پر اُن کے چاہنے والے بہت غمگین ہیں ۔

1979 میں پاکستان میں زبیر عرف جھارا پہلوان سے شکست کے بعد وہ پاکستان میں مقبول ہوئے تھے ، جاپانی ریسلر نے جھارا پہلوان کی وفات کے بعد ان کے بھتیجے کو جاپان میں اپنی نگرانی میں تربیت دی ۔

عراق اور امریکا جنگ کے دوران صدام حسین سے ذاتی تعلقات کی بنا پر اینوکی نے درجنوں جاپانی شہریوں کو رہائی دلوائی تھی ، انہوں نے صدام حسین کی دعوت پر ہی اسلام قبول کیا ۔ اینوکی کا اسلامی نام محمد حسین اینوکی تھا ۔

مزیدخبریں