پولیس اور منشیات فروشوں میں مقابلہ ،اے ایس آئی شہید، ڈرگ ڈیلر ہلاک

11:03 PM, 1 Oct, 2021

راولپنڈی : راولپنڈی پولیس اور ڈرگ ڈیلرز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں اے ایس آئی اسلم فاروقی شہید جبکہ  ایک ڈرگ ڈیلر ہلاک ہو گیا ۔

نیو نیوز کے مطابق تھانہ سول لائن کے علاقہ مریڑحسن میں ڈرگ ڈیلرز کے خلاف کارروائی کے دوران فائرنگ کا تبادلہ ہوا ۔پولیس کے اے ایس آئی اسلم فاروقی فائرنگ کے تبادلے میں شہید ہوگئے جبکہ پولیس کی جانب سے فائرنگ میں ڈرگ ڈیلر ماجد ہلاک ہوگیا۔

 ترجمان راولپنڈی پولیس کے مطابق خفیہ اطلاع پر ڈرگ ڈیلرز کیخلاف ایکشن لیا جارہا تھا ۔ملزمان کی فائرنگ کی زد میں آکر پولیس افسر شہید اور پولیس کی فائرنگ کے نتیجے میں ایک ڈرگ ڈیلر ہلاک ہوا۔ شہید اے ایس آئی اسلم فاروقی کی عمر 28 سال تھی۔

مزیدخبریں