آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات

آرمی چیف سے ڈنمارک کے وزیر خارجہ کی ملاقات
سورس: فائل فوٹو

راولپنڈی : آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے جی ایچ کیو راولپنڈی میں   ملاقات کی ہے۔ آئی ایس پی آرکے مطابق ملاقات میں باہمی دلچسپی، علاقائی سیکیورٹی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ 

                                    

ملاقات میں افغانستان کی موجودہ صورتحال اور وہاں ہیومنٹیرین اقدامات میں شراکت داری پر بات کی گئی۔آرمی چیف نے کہا کہ پاکستان ڈنمارک کے ساتھ تعلقات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتا ہے۔مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کومزیدفروغ کےخواہاں ہیں۔

                          

 ڈنمارک کے  وزیر خارجہ نے کہا کہ افغانستان میں پاکستان کاکردارقابل تعریف ہے۔افغان  سے غیر ملکیوں کے انخلااورخطےکےامن واستحکام میں پاکستان نےبھرپورحصہ لیا۔

ڈنمارک کے وزیرخارجہ نے پاکستان کےساتھ تمام شعبوں میں دوطرفہ تعاون کے فروغ کے عزم کا بھی اظہار کیا۔