پنجاب حکومت نے 10 گائرو کاپٹر خریدنے کی منظوری دے دی

06:56 PM, 1 Oct, 2021

لاہور: ائیر ایمبولینس سروس کے لئے پنجاب حکومت نے 10 گائرو کاپٹر خریدنے کی منظوری دے دی ہے۔ 

پنجاب حکومت کی جانب سے ان کاپٹر کی خریداری کے لئے تقریبا 1 ارب 5 کروڑ روپے رکھے جائیں اور ائیر ایمبولینس پنجاب کے ہر ڈویژن میں استعمال کی جائے گی جبکہ ایک گائرو کاپٹر بیک اپ کے طور پر استعمال کیا جائے گا۔ ائیر ایمبولینس کے استعمال پر سالانہ 10 کروڑ روپے رکھنے کی تجویز دی گئی ہے

ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق پوٹھوہار، مری اور ڈی جی خان ڈویژن میں کوہِ سلیمان کے علاقوں میں ریسیکو سروس میں مشکلات پیش آتی ہیں اس لئے حکومت نے فیصلہ کیا کہ عوام کی مشکلات کو آسان کرنے کے لئے ائیر ایمبولینس سروس شروع کی جائے گی۔ 

وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے ایک ماہ قبل ائیر ایمبولینس سے متعلق فیصلہ کیا تھا جس کی آج ابتدائی منظوری دیدی گئی۔

ریسکیو  1122کی جانب سے پی سی ون کی ابتدائی منظوری لینے کے بعد محکمہ پی اینڈ ڈی کو بھجوا دیا ہے، ایئر ایمبولینس سروس کے گائرو کاپٹر کی خریداری اور رینٹ پر لینے کی تجاویز تھی لیکن حکومت کی جانب سے بنائی کمیٹی نے رینٹ پر ان کو لینے کی مخالفت کی تھی جس کے بعد اب گائرو کاپٹر خریدے جائیں گے۔

ڈی جی ریسکیو 1122 ڈاکٹر رضوان نصیر کا کہنا تھا کہ وزیراعلی پنجاب نے دس گائرو کاپٹر خریدنے کی منظوری دیدی ہے۔

مزیدخبریں