راولپنڈی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپننگ بلے باز فخر زمان راولپنڈی کرکٹ سٹیڈیم میں جاری نیشنل ٹی 20 کپ کے میچ کے دوران انگوٹھا زخمی کروا بیٹھے ہیں۔
خیبرپختونخواہ کی نمائندگی کرنے والے فخر زمان نے سندھ کے خلاف میچ کے دوران اننگز کا آغاز کیا اور جارحانہ بلے بازی کرتے ہوئے 32 گیندوں پر 4 چھکوں اور 4 چوکوں کی مدد سے 49 رنز کی اننگز کھیلی جس پر انہیں میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔
فخر زمان جب مین آف دی میچ کا ایوارڈ حاصل کرنے آئے تو ان کے بائیں ہاتھ کے زخمی انگوٹھے پر پٹی بندھی نظر آئی اور بعد ازاں یہ انکشاف ہوا کہ محمد حسنین کی جانب سے کرایا گیا باﺅنسر ان کے بائیں ہاتھ کے انگوٹھے پر لگا جس کے باعث وہ زخمی ہوئے۔
Fakhar Zaman picked up a thumb injury last night and has been advised a 5-days rest period. He will miss the next two upcoming games for Khyber Pakhtunkhwa. #NationalT20Cup pic.twitter.com/lmnBEZbE9n
— Zarar (@SyZarar) October 1, 2021
میچ ختم ہونے کے بعد فزیو نے ان کا معائنہ کیا اور انہیں 5 دن تک آرام کرنے کا مشورہ دیا ہے جس کے باعث وہ اگلے 2 میچز میں خیبرپختونخواہ کی نمائندگی نہیں کر سکیں گے۔ اگرچہ خیبرپختونخواہ کی ٹیم کیلئے یہ دھچکا ہے مگر فخر زمان کا صحت یاب ہونا کہیں زیادہ ضروری ہے کیونکہ وہ آئی سی سی ٹی 20 ورلڈکپ کیلئے قومی سکواڈ کا حصہ ہیں۔