فلم ’’چل میرا پت 3‘‘دنیا بھر میں نمائش کیلئے پیش ، پاکستان میں پابندی

04:54 PM, 1 Oct, 2021

لاہور :  بین الاقوامی سطح پر بننے والی فلم  "چل میرا پت 3" کو نمائش   کے لیے پیش کردیا گیا ہے۔ فلم کی نمائش کینیڈا، آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، یورپ، لندن اور امریکا  میں کی جا رہی ہے۔ پاکستان میں فلم  پر پابندی ہے۔ 

نیونیوز کے مطابق  فلم میں اداکار افتخار ٹھاکر مرکزی کردار ادا کر رہے ہیں ۔پاکستان کی بدقسمتی ہے کہ اپنے ہی فنکاروں کی فلم پاکستانی فلم بین  نہیں دیکھ سکتے۔فلم کو پاکستان کی نمائش کی اجازت ہی نہیں دی گئی۔

فلم میں اداکار آغا ماجد، ناصر چنیوٹی  اور اکرم اداس سمیت دیگر فنکاروں نے حصہ لیا۔دنیا بھر کے 84 بڑے سنیما  فلم کے لئے سولڈ آؤٹ ہوگئی ہے۔  

مزیدخبریں