پاکستان میں کورونا نے مزید 56 افراد کی زندگیوں کے چراغ گُل کر دیئے

02:07 PM, 1 Oct, 2021

لاہور: پاکستان میں کورونا نے مزید 56 افراد کی زندگیوں کے چراغ گُل کر دیئے جس کے بعد اموات کی تعداد 27 ہزار 785 ہو گئی ۔

نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر (این سی او سی) کے مطابق ایک ہزار 411 نئے کیس رپورٹ ، 24 گھنٹے کے دوران ملک بھر میں 49 ہزار 49 کورونا ٹیسٹ کیے گئے جبکہ 3 ہزار 649 مریضوں کی حالت تشویشناک ہے ۔

این سی او سی کی رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ مثبت کیسز کی شرح 2.87 فیصد رہی ، کورونا سے متاثرہ مریضوں کی تعداد 12 لاکھ 46 ہزار 538 ہوگئی ۔

گزشتہ روز صوبہ بھر کے تمام شہروں میں کورونا کی مجموعی مثبت شرح 3.0 فیصد ریکارڈ کی گئی ۔ لاہور میں مثبت شرح 5.8 فیصد ریکارڑ کی گئی ۔ راولپنڈی 2.8 فیصد اور فیصل آباد میں 4.2 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔ ملتان میں 4.1 فیصد اور گوجرانوالہ میں 2.5 فیصد مثبت شرح ریکارڈ کی گئی ۔

24 گھنٹوں کے دوران صوبہ بھر سے 574 نئے کیسز رپورٹ ہوئے جس کے بعد صوبہ بھر میں کورونا کے کیسز کی ٹوٹل تعداد 431,667 ہو گئی ۔ اب تک صوبہ بھر میں 401,758 مریض مکمل طور پر صحت یاب ہو چکے ہیں ۔

گزشتہ روز لاہور میں کورونا سے 4 اموات رپورٹ ہوئیں ۔ صوبہ بھر میں کورونا سے ٹوٹل 20 اموات رپورٹ ہوئیں جس کے بعد صوبہ بھر میں اموات کی کل تعداد 12,634 ہو گئی ۔

مزیدخبریں