ممبئی : بھارتی اداکارہ مونی رائے نے اپنے بوائے فرینڈ سے شادی کا اعلان کردیا ۔ دونوں کی دوسالہ دوستی سال 2022 تک شادی میں بدل جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق مونی رائے کے گھروالوں نے دبئی میں مقیم معروف بھارتی بزنس مین سورج نمبرائی کے گھر والوں سے ملاقات میں اس شادی پر رضا مندی ظاہر کردی ہے ۔
بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی فلموں کی معروف اداکارہ مونی رائے اور ان کے بوائے فرینڈ سورج نمبرائی 2022 تک شادی کے بندھن میں بندھ جائیں گے ۔ بھارتی اداکارہ اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ گھر بسانے کا فیصلہ کرچکی ہیں اور دونوں خاندانوں کی ملاقات میں اس پر رضامندی بھی ظاہر کردی گئی ہے ۔
اداکارہ مونی رائے کے بوائے فرینڈ سورج نمبرائی کا تعلق بنگلور سے ہےجو کے بھارت کے ایک معروف بزنس مین اور دبئی میں مقیم ہیں ۔ مونی رائے اور سورج نمبرائی کی دوسال سے دوستی ہے اور دونوں کی کئی ایونٹس میں اکٹھے بھی دیکھا گیا ہے ۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق کوویڈ 19 کے دنوں میں دونوں کی دوستی ہوئی اور پھر اس دوستی کو مستقبل میں شادی میں تبدیل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ۔ مونی رائے نے اپنے بوائے فرینڈ کے ساتھ ہونے کی وجہ سے کئی مرتبہ شوٹنگز شیڈول بھی تبدیل کردیا ۔ لیکن ان سب باتوں سے مونی رائے انکار کرتی رہی ہیں ۔
مونی رائے کے کزن ودیت رائے نے کہا ہے کہ دونوں کی شادی دبئی یا اٹلی میں ہوگی جس میں خاندان کے قریبی افراد ہی شرکت کریں گے لیکن بھارت واپسی پر ایک گرینڈ ایونٹ میں دوست احباب کو شادی کی دعوت پر مدعو کیا جائے گا ۔
میڈیا رپورٹس میں کہا گیا ہے کہ مونی رائے اپنی فلم " براہماسٹرا " کی ریلیز کا انتظار کررہی ہیں ۔جس میں انہوں نے رنبیر کپور، عالیہ بھٹ، امیتابھ بچن اور ڈمپل کپاڈیہ کے ساتھ یاد گار رول ادا کیا ہے ۔