موٹروے پر خراب لائٹس والی گاڑیوں  کے داخلے پرپر پابندی

10:14 PM, 1 Oct, 2020


 لاہور:موٹروے پر رات کے اوقات میں خراب لائٹس والی گاڑیوں  کے داخلے پرپر پابندی عائد کر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق پشاور ہائی کورٹ کی ہدایت پر عمل کرتے ہوئے موٹروے پولیس نے، پشاور تا لاہور موٹروے پر، رات کے اوقات میں خراب لائٹس والی  گاڑیوں پر پابندی عائد کر دی۔سیکٹر کمانڈر ایم ون شاہ اسد  کے مطابق خراب لائٹس والی گاڑیوں کو کسی بھی ٹول پلازہ سے داخلے کی اجازت نہیں دی جائے گی کیونکہ ایسی گاڑیاں حادثات کا سبب بن سکتی ہے۔

مزید اگر موٹروے پر کوئی ایسی گاڑی پائی گئی تو ایسے ڈرائیور کو نہ صرف بھاری جرمانے کا سامنا کرنا پڑے گا بلکہ اسے  موٹروے سے بھی اتارا جا سکتا ہے۔موٹروے پولیس کے تمام سٹاف کو یہ ہدایات جاری کردی گئی ہیں اور خراب لائٹس والی گاڑیوں کے خلاف سخت گیر مہم کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

مزیدخبریں