شہباز شریف کا کھانا گھر سے آرہا ہے: ڈی جی نیب پنجاب

شہباز شریف کا کھانا گھر سے آرہا ہے: ڈی جی نیب پنجاب

لاہور: ڈی جی نیب پنجاب سلیم شہزاد نے کہا ہے کہ اپوزیشن لیڈر شہبازشریف کو گھر کا کھانا لانے کی اجازت ہے اور وہ اپنا بستر بھی گھر سے لائے ہیں۔

 
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈائریکٹر جنرل نیب پنجاب سلیم شہزاد نے کہا کہ شہباز شریف کو گھر سے کھانا لانے کی اجازت ہے، وہ مکمل آرام سے ہیں اور بستر بھی گھر سے لائے ہیں۔ نیب نیازی گٹھ جوڑکی باتوں میں کوئی حقیقت نہیں۔ ہم میرٹ پر چل رہے ہیں اور میرٹ پر ہی چلیں گے۔جس خلاف ثبوت ہوں گے تو کارروائی اس کے خلاف ہی ہوگی۔

  
یاد رہے کہ سابق وزیر اعلیٰ شہباز شریف کرپشن کیسز میں نیب کی تحویل میں ہیں اور اس طرح کی خبریں میڈیا پر گردش کر رہی تھیں کہ شہباز شریف کو نیب کی حراست میں غیر معیاری کھانا مل رہا ہے۔ اس سے قبل حمزہ شہباز شریف بھی کورونا وائرس کا شکار ہوچکے ہیں اس لئے ڈی جی نیب پنجاب کو میڈیا کے سامنے آکر وضاحت کرنا پڑی کہ شہباز شریف کا کھانا گھر سے آرہا ہے۔