’دی لائن کنگ ‘ کے چاہنے والوں کیلئے خوشخبری

08:14 PM, 1 Oct, 2020

نیو یارک : امریکہ کے فلم سٹوڈیو والٹ ڈزنی نے اپنی فلم 'دی لائن کنگ ' کا سیکوئل بنانے کا اعلان کر دیا۔دی لائن کنگ پہلی مرتبہ 1994 میں کارٹون فلم کے طور پر ریلیز کی گئی لیکن گزشتہ سال یعنی 2019 میں اسے ایک حقیقی فلم کے طور پر ریلیز کیا گیا۔

اطلاعات ہیں سیکوئل 2019 میں ریلیز ہونے والی فلم کا ہی اگلا حصہ ہو گی جب کہ اس کی ہدایات آسکر ایوارڈ یافتہ بیری جینکنس دیں گے۔2019 میں 'دی لائن کنگ' نے عالمی باکس آفس پر 1.7 بلین کی کمائی کی تھی۔

والٹ ڈزنی نے ابھی تک ‘دی لائن کنگ’ کے سیکوئل کی ریلیز کی تاریخ کا اعلان نہیں کیا ہے جس کی بنیادی وجہ کورونا وائرس کی عالمی وبا اور بیری جینکنس کا مصروف شیڈول بتایا جاتا ہے۔

مزیدخبریں