مسئلہ کشمیر عالمی فورم پر اجاگر کرتے رہیں گے، ترجمان دفتر خارجہ

04:53 PM, 1 Oct, 2020

اسلام آباد: ترجمان دفتر خارجہ نے کہا ہے بھارت لائن آف کنٹرول پر جنگ بندی معاہدے کی مسلسل خلاف ورزیا ں کر رہا ہے اور پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی فورم پر اجاگر کرتا رہے گا۔ وزیراعظم کا جنرل اسمبلی سے خطاب اہمیت کا حامل تھا جس میں خطے کے تمام ایشوز کا احاطہ کیا گیا ۔ افغان مفاہمتی کونسل کے چئیرمین عبداللہ عبداللہ  نے افغان مفاہمتی عمل میں پاکستان کے کردار پر شکریہ ادا کیا ۔

ہفتہ وار نیوز بریفنگ دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ نے کہا کہ بھارتی مقبوضہ کشمیر میں روز بروز صورتحال ابتر ہو تی جا رہی ہے آئے روز انسانی حقوق کی خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں جبکہ بھارت لائن اؔٓف کنٹرول پر مسلسل جنگ بندی معاہدے کی خلاف ورزیاں کر رہا ہے بھارتی فورسز  مسلسل لائن آف کنڑول پر سول آبادی کو نشانہ بنا رہی ہیں جس میں بے گناہ معصوم بچے اور شہری  شہید اور زخمی ہو رہے ہیں عالمی برادری کو بھارتی مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا فوری نوٹس لینا چایئے ۔

انہوں نے کہا پاکستان مسئلہ کشمیر عالمی سطح پر اجاگر کرتا رہے گا وزیر اعظم کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں خطاب نہایت ہی اہمیت کا حامل تھا جس میں انہوں نے خطے کے تمام مسائل کا احاطہ کیا وزیراعظم نے اپنے خطاب میں ایک مرتبہ پھر عالمی رہنمائوں کی توجہ مسئلہ کشمیر کی طرف مبذول کرائی ۔

ترجمان دفتر خارجہ نے برادر اسلامی ملک افغانستان کے افغان مفاہمتی عمل کے چئیرمین عبداللہ عبداللہ کے دورہ پاکستان سے متعلق گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ عبداللہ عبداللہ نے صدر ڈاکٹر عارف علوی وزیر عظم عمران خان سمیت دیگر حکام سے ملاقاتیں کیں جس میں انہوں نے افغانستان میں قیام امن کے حوالے سے پاکستان کے  مثبت  اور مفاہمتی عمل کے کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔ ترجمان کا کہنا تھا کہ افغان قیادت کو مذاکرات کے ذریعے امن کے موقع سے فاہدہ اٹھانا چاہیئے، سعودی عرب میں مقیم اقامہ رکھنے والے پاکستانی اقامے کی توسیع کیلئے سعودی سفارت خانے سے رابطہ کر سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز لائن آف کنڑول پر بھارتی فوج نے آبادی پر خود کار اور بھاری ہتھیاروں سے شدید گولہ باری کی۔ بھارتی فوج نے جان بوجھ کر جندروٹ سیکٹر میں آبادی کو نشانہ بنایا۔ بھارتی فائرنگ سے کھتر گاؤں میں 65 سال کی خاتون زخمی ہو گئی تھی۔ 

بھارتی سینئر سفارتکار کو دفتر خارجہ طلب کر کے 24 ستمبر کو قابض بھارتی افواج کی جانب سے لائن آف کنٹرول (ایل اوسی) کے بروہ سیکٹر میں بھی جنگ بندی کی بلااشتعال خلاف ورزیوں پر شدید احتجاج ریکارڈ کرایا گیا تھا۔ بھارتی سفارتکار کو آگاہ کیا گیا کہ ایل او سی پر کشیدگی میں اضافے سے بھارت، مقبوضہ کشمیر میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں اور مظالم سے عالمی توجہ ہٹا نہیں سکتا۔

بھارت نے رواں سال کے دوران 2 ہزار 340 مرتبہ بلا اشتعال جنگ بندی کی خلاف ورزیاں کی ہیں جس میں 18 بے گناہ شہری شہید اور 187 زخمی ہوئے ہیں۔

مزیدخبریں