خود کو کشمیر کا سفیر کہنے والوں نے آج پاکستان کو تباہ کر دیا :نوازشریف 

04:39 PM, 1 Oct, 2020

لندن :نواز شریف نے مسلم لیگ ن کی سینٹرل ورکنگ کمیٹی کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ملک بچانے کیلئے میدان میں نکلا ہوں ،پاکستان کے حالات دیکھ کر چپ نہیں رہ سکتا ،ن لیگ جیتی ہوئی تھی اس کو ہرا یا گیا ،الیکشن چوری کر کے جعلی لوگوں کو مینڈیٹ دیا گیا ،آپ لوگ میرا ساتھ دیں وعدہ کرتا ہوں آپ کو گرنے نہیں دونگا ،خود کو کشمیر کا سفیر کہنے والوں نے آج پاکستان کو تباہ کر دیا ,سابق وزیراعظم نواز شریف کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں خاموش نہیں رہ سکتا، کوئی مجھے چپ کرانے کی کوشش بھی نہ کرے۔

تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے لندن سے ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرتے ہوئے کہا آپ سے بڑے عرصے بعد مخاطب ہو رہاہوں ،ان ڈھائی سال میں کیا کیا مشکل مرحلے نہیں دیکھے،اس کے باوجود اللہ کا شکر ہے مجھے آپ لوگوں سے ملایا،نواز شریف نے کہا 3 سے 4 سال میں اتنے منصوبے لگائے کہ بجلی آگئی، دہشت گردی کا خاتمہ ہوا،معیشت آسمان کی طرف جانا شروع ہوگئی تھی،بی آر ٹی منصوبہ 6 سال میں پروان نہ چڑھ سکا،آج بھی ان لوگوں کی بسوں میں آگ لگ رہی ہے ،پاکستان جی 20 میں شامل ہونے کا منصوبہ بنا رہا تھا،پاکستان دنیا کے طاقتور ممالک میں شامل ہونے جا رہا تھا،لیکن اچانک پاکستان کو پٹری سے اتار دیا گیا ۔

سابق وزیر اعظم نواز شریف نے اپنے خطاب میںکہا ہمارے دو ر میں پاکستان میں بجلی اور گیس وافر مقدار میں آئی، دہشت گردی بھی ختم ہوگئی،زبانی جمع خرچ نہیں کررہا حقیقت بتا رہا ہوں،جو کارنامے ہم نے  ملک میں کئے سب کے سامنے ہیں،بجلی پیدوار میں خودکفیل تھے، روزگار بڑھ رہا تھا،آج پاکستان کی گروتھ مائنس میں جا رہی ہے،ہمارے دور میں ایک ڈالر 100 روپے کے لگ بھگ تھا،روزانہ روپے پر بات ہوتی ہے کہ یہ گرنا نہیں چاہئے،روپے کی قدر کو 4 سال قابو میں رکھا،نواز شریف نے کہا 2013 سے 2018 تک ملک میں عوام کس قدر خوش تھے۔

مسلم لیگ ن کے صدر میاں نواز شریف نے کہا جب اقتدار میں آئے تھے 50 روپے کلو چینی تھی اور 50 روپے ہی چھوڑ کر گئے،کوئی پوچھے سلیکٹڈ وزیراعظم سے 100 روپے کلو چینی کیوں کی؟ملک کے چاروں طرف جب نظر ڈالتا ہوں تو بہت دکھ ہوتا ہے،غریبوں کا روزگار بند ہوگیا، آٹے چینی کا مسئلہ پیدا ہوگیا،پاکستان میں آج کل لوگ سکون سے سو نہیں سکتے،آج ہمارا گروتھ ریٹ منفی میں ہے،چند روز پہلے موٹر وے پر خاتون سے کیا سلوک کیا گیا،ہمارے دور میں کریملز کی ہمت نہیں تھی۔

میاں نواز شریف نے پارٹی کارکنوں سے مخاطب ہو کر پوچھا کہ کیا ظلم کیخلاف آپ لوگ میرا ساتھ دو گے ؟نوازشریف کا کہنا تھا اگر آپ لوگ میرا بھرپور ساتھ دو گے ،تو میں آپ کو یقین سے کہتا ہوں بہت جلد وطن واپس آجائونگا ،نواز شریف کا کہنا تھا ہم نے دفاعی سیکٹر میں بھی ملک کو ناقابل تسخیر بنایا،حکومت نے پاکستان اور کشمیر کا بیڑا غرق کردیا،ہر سیکٹر اور ہر فیلڈ میں پاکستان کا بیڑا غرق کردیا،ہمارے دور میں مجرم کی مجال تھی  جو سر اٹھائے،ایک کروڑ نوکریوں کو چھوڑیں، ڈیڑھ کروڑ  افراد بیروزگار ہوچکے ہیں،جب وزیراعظم تھا بھرپور محنت کے ساتھ پاکستان کی خدمت کی،ساؤتھ ایشیا میں ہم نے ٹائیگر کی حیثیت اختیار کرلی تھی،کیا مدینہ کی ریاست ایسی ہوتی ہے؟ہماری حکومت نے عوام کی بھرپور خدمت کی تھی،ہماری حکومت نے بڑے بڑے مسائل حل کئے، خود کو کشمیر کا سفیر کہتے ہیں، پاکستان کو تباہ کردیا،نواز شریف نے کہا پاکستان میرے دور حکومت میں کہاں تھا اور آج کہاں کھڑا ہے،پاکستان کے موجودہ حالات دیکھ کر چپ نہیں رہ سکتا۔

نواز شریف کا کہنا تھا عوام سے پوچھیں کیا ان کے بچوں کے تن پر کپڑے ہیں؟عمران خان سے ہمارا کوئی مقابلہ نہیں اسے اہمیت نہیں دیتے،یہ سلیکٹڈ ہے جس کو ہم پر مسلط کیا گیا،سلیکٹڈ کو لانے والے بتائیں عوام کا مینڈیٹ کیوں چوری کیا،نواز شریف نے کہا کہ میں علم بلند کر رہا ہوں میرا ساتھ دو گے؟اگر آپ میرے ساتھ ہو تو وعدہ کرتا ہوں کبھی آپ کو گرنے نہیں دوں گا۔

مزیدخبریں