لاہور:پاکستان مسلم ن کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ وزیر اطلاعات شبلی فراز نے نواز شریف کیخلاف گھٹیا زبان استعمال کی،شبلی فراز اور احمد فراز میں زمین آسمان کا فرق ہے۔
تفصیلات کےمطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مریم اورنگزیب نے کہا کہ پاکستان کی تاریخ میں آج ایک اہم موڑہے،کرائے کے ترجمان بوکھلاہٹ کا شکار ہیں،ان کے منہ سے نکلے ہوئے الفاظ بھی ان کا ساتھ نہیں دے رہے،نیب کی حراست میں نواز شریف کی صحت خراب ہوئی اور اس کے ذمہ دار عمران خان ہیں،غیر جمہوری سوچ والا ٹولہ ملک پر مسلط ہے،جب یقین ہوگیا دونوں بھائی ایک ہیں تو شہباز شریف کو گرفتار کیا گیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ نواز شریف اس ملک کا اثاثہ ہیں،آل پارٹیز کانفرنس کے تمام فیصلوں پر عملدرآمد کیا جائے گا،ن اور ش الگ نہیں ہوسکتےوہ آج بھی ایک ساتھ ہیں جبکہ نواز شریف کی میڈیکل رپورٹس پنجاب حکومت کے پاس ہیں،نواز شریف کا روز خطاب ہوگا اور ان کی نیندیں اڑیں گی،جب تک معالجین اجازت نہیں دیں گے نواز شریف واپس نہیں آئیں گے جبکہ پاکستان میں آٹے اور چینی کی چوری جاری ہے اور کوئی روکنے والا نہیں ہے۔
ترجمان ن لیگ کا مزید کہنا تھا کہ مریم نواز ڈرنے نہیں ڈرانے والوں میں سے ہے،مریم نواز کو دوبار ان کے والد کے سامنے گرفتار کیا گیاحکومت نے جو کرنا ہے کرلے،اب رکیں گے نہیں،نواز شریف کے بیانیے کو نہ ماننے والوں کی اب پارٹی میں کوئی جگہ نہیں،حکومت پوری ن لیگ کو جیل میں ڈالنا چاہتی ہے تو ڈال دیں ،اب رکیں گے نہیں۔