شاردہ :تھانہ پولیس شاردہ کی کارروائی‘ بدنام زمانہ نوسرباز محبو ب الرحمن کوڈرامائی انداز میں گرفتار کرلیا،ملزم نے سرگن کو رہائشی کی زمین کے عوض 44لاکھ کابوگس چیک دیاتھا۔ملزم محبوب الرحمن کو شاردہ تھانہ کی پولیس نے حراست میں لیکر کارروائی شروع کردی۔ملزم محبوب الرحمن پراسلام آباد کے مختلف تھانوں میں ایف آئی آردرج ہیں۔
تفصیلات کے مطابق ایس پی ، ڈی ایس پی نیلم ، ایس ایچ او تھانہ شاردہ کی ہدایت پر ASI عتیق الرحمن نے ہمراہ نفری الطاف حسین شاہ ، محمد قاسم ایک نوسربازگروپ کے سرغنہ محبوب الرحمن ولد یونس عباسی ساکنہ تھب ڈاکخانہ باغ کوڈرامائی انداز میں گرفتار کیا ۔ملزم مذکورہ لوگوں کیساتھ دھوکہ بازی کے ذریعے لوٹ مار کرتاتھا۔
گزشتہ روز سرگن کے رہائشی معذور شخص سے اراضی لیکر کسی دوسرے شخص پر فروخت کرتے ہوئے 44لاکھ کاچیک جاری کردیاتھا جو بوگس تھا۔ پولیس کواطلاع ملنے پرپولیس ٹیم نے چھاپہ مارکرگرفتار کرلیاہے ۔عوامی حلقوں نے پولیس کی کارروائی کااحسن کارنامہ قراردیکر ایسے افراد کیخلاف کارروائی کامطالبہ کرلیاہے۔