’’شرم کرو۔۔۔‘‘منال خان کو نئے فوٹو شوٹ پر شدید تنقید کا سامنا،مداح آپے سے باہر

02:13 PM, 1 Oct, 2020

اسلام آباد: اداکارہ منال خان کو نئے فوٹو شوٹ پر کڑی تنقید کا سامنا کرنا پڑگیا۔

اداکارہ کی نامور شو برانڈ ”بورجن “ کے لئے فوٹو شوٹ کی ویڈیو جاری ہوئی جس میں وہ ماڈل حسنین لہری کے ساتھ نظر آرہی ہیں۔

اداکارہ ویڈیومیں لیٹی ہوئی نظر آرہی ہیں جبکہ حسنین لہری ان کے ساتھ بیٹھے ہوئے ہیں جس پر صارفین نے منال خان کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے لکھا کہ منال خان کو ایسا فوٹوشوٹ زیب نہیں دیتا ہے اور وہ کسی طرح بھی اداکارہ ایمن خان کی بہن نہیں لگ رہیں ہیں۔

کچھ صارفین نے انہیں ایسے پراجیکٹ نہ کرنے کا مشورہ بھی دیا جبکہ کچھ نے اسے غیر اسلامی ،بے شرمی اور بیغرتی تک کا نام دے دیا۔ جبکہ کچھ سوشل میڈیا صارفین نے اخلاقیات کی تمام حدیں پار کرتے ہوئے اداکارہ پر لعنت بھیج دی۔

مزیدخبریں