نیویارک : مہلک وبا کورونا وائرس دنیا میں بھر میں اموات 10لاکھ 18ہزار 769ہو گئیں جبکہ مصدقہ کیسز کی تعداد 3کروڑ41لاکھ سے تجاوز کر گئی،سب سے زیادہ کورونا وائرس سے متاثرہونیوالے ممالک میں امریکہ پہلے جبکہ بھارت دوسرے نمبر پر ہے ۔
غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق دنیا بھر میں کورونا وائرس سے اموات10لاکھ 18ہزار 769ہو گئیں اور مصدقہ کیسز 3کروڑ41 لاکھ 54 ہزار636 تک پہنچ گئے ،کورونا سے متاثر2 کروڑ 54لاکھ 26 ہزار411افراد صحتیاب ہوئے اور ایکٹیو کیسز کی تعداد 77لاکھ 9 ہزار456ہے۔کورونا سے پہلی ہلاکت 11جنوری2020 میں چین میں رپورٹ ہوئی۔ 9 اپریل کو کورونا سے مجموعی اموات کی تعداد ایک لاکھ ہوگئی تھی۔ کورونا سے پہلی ایک لاکھ اموات ابتدائی89روز میں رپورٹ ہوئیں۔
امریکہ کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پہلے نمبر پر ہے جہاں 2لاکھ 11ہزار 740افراد جان کی بازی ہارچکے ہیں اور 74لاکھ47ہزار سے زائد افراد میں کورونا وائرس کی تشخیص ہوئی۔بھارت کورونا کیسز کے اعتبار سے دنیا میں دوسرے نمبر پر ہے جہاں کیسزکی مجموعی تعداد63 لاکھ 10ہزار سے بڑھ گئی ہے۔
بھارت میں کورونا سے اموات کی مجموعی تعداد 98ہزار 708ہو گئی ۔ برازیل کورونا سے متاثرہونے والے ممالک میں تیسرے نمبر پر ہے جہاں 48لاکھ 13 ہزار افراد متاثر ہوئے اور ایک لاکھ 43ہزار962اموات ہوئیں۔روس میں 11لاکھ 76ہزار سے زائد افراد کورونا وائرس سے متاثر ہو چکے ہیں اور اموات کی مجموعی تعداد 20ہزار 722ہو گئی ۔کولمبیا کورونا وائرس سے متاثر ہونے والے ممالک میں پانچویں نمبر پر ہے جہاں 25ہزار998 اموات ہوئی ہیں جبکہ 8لاکھ 29ہزار سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ۔
پیرو میں بھی8لاکھ سے14ہزار زائد افراد متاثر ہو چکے جبکہ 32ہزار396 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ سپین میں7لاکھ 58ہزارسے زائد افراد متاثر ہیں اور32ہزار 463اموات ہوئی ہیں۔