منگنی ہوئی یا نہیں؟ ہانیہ عامر نے ویڈیو میں سب کچھ بتادیا

منگنی ہوئی یا نہیں؟ ہانیہ عامر نے ویڈیو میں سب کچھ بتادیا

اسلام آباد: اداکار ہانیہ عامر نے منگنی کی خبر کی تردید کرتے ہوئے ویڈیو جاری کردی۔

اداکارہ نے انسٹاگرام میں جاری ویڈیو میں کہاکہ کچھ دن سے انہیں اپنے ٹویٹر اکاﺅنٹ پر منگنی کی مبارک باد کے نوٹیفیکشن موصول ہورہے ہیں جسے دیکھ کر وہ حیران ہونے کے  بجائے لطف اندوز ہورہی ہوں۔

انہوں نے مزاحیہ انداز میں کہاکہ ٹویٹر پر ہانیہ ہیش ٹیگ منگنی ٹرینڈ بنانے اور ان کو منگنی کی مبارک باد بھیجنے پر وہ صارفین کی شکرگذارہیں لیکن ان کی منگنی نہیں ہوئی ہے اور اگر یہ ان کی ہونے والی ساس بھی سن رہی ہیں تو وہ اپنی منگنی کی خبروں کی تردید کرتی ہیں۔

کچھ عرصہ قبل گلوکارعاصم اظہر کے ساتھ گہری دوستی کی افواہوں کی وجہ سے ہانیہ عامر ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈ بن گئی تھیں  اورگزشتہ روز بھی ’’منگنی مبارک ہانیہ‘‘ کا ہیش ٹیگ ٹوئٹر پر ٹاپ ٹرینڈنگ میں رہا تھا جہاں لوگ ہانیہ عامر کو منگنی کی مبارکباد دے رہے تھے۔ 

یہ بھی واضح رہے کہ گزشتہ کچھ روزقبل ہانیہ عامرہونٹوں کی سرجری کروانے کی وجہ سے بھی لوگوں کی تنقید کی زد میں رہی تھیں۔

View this post on Instagram

اتنی میں معصوم

A post shared by Hania Aamir (@haniaheheofficial) on

ہانیہ عامر نے اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ پر ایک تصویر جاری کی ہے جس میں وہ کچھ مختلف دکھائی دے رہی ہیں، اُن کی اس تصویر پر مداحوں کی جانب سے دلچسپ و تنقیدی تبصرے کیے جارہے ہیں ۔

مداحوں کا کہنا ہے کہ اداکارہ نےشاید سرجری کروالی ہے جو کہ غلط ہوگئی اور اس نے اُن کی قدرتی خوبصورتی کو ختم کردیا ہے۔