لاہور: گورنر پنجاب چودھری سرور نے کہا ہے کہ اپوزیشن شوق سے احتجاجی مارچ کرے۔ مارچ کے ذریعے کی باتیں کر کے سیاسی طور پر خود کو زندہ رہنا چاہتی ہے، ہمیں ان باتوں کا کوئی خوف نہیں ہے۔
تفصیل کے مطابق گورنر پنجاب سے اراکین اسمبلی عادل پرویز اور خیال احمد کاسترو نے ملاقات کی جس میں ترقیاتی منصوبوں سمیت مختلف امور پر بات چیت کی گئی۔
اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چودھری محمد سرور کا کہنا تھا کہ الیکشن ضرور ہوں گے، مگر حکومت کی مدت پوری ہونے کے بعد، انتخابات 2023 سے پہلے کسی صورت نہیں ہونگے۔
ان کا کہنا تھا کہ بلا تفریق اور شفاف احتساب ملک وقوم کیلئے لازم ہے۔ عوام حکومت مخالف کسی مہم کا حصہ نہیں بنیں گے۔ پاکستان کو آگے بڑھنے سے اب کوئی نہیں روک سکتا۔
وزیراعظم کی پالیسیوں کی تعریف کے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ عمران خان نے انتہائی مشکل معاشی حالات میں ملک کو سنبھالا۔ حکومتی پالیسیوں کا محور غریب طبقے کی فلاح وبہبود ہے۔ ہم اداروں میں اصلاحات لاتے ہوئےمیرٹ پر کام کر رہے ہیں۔