کراچی: نیب نے کراچی میں بڑی کارروائی کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کے مرحوم رہنما مخدوم امین فہیم کے بیٹے مخدوم جلیل الزماں کو گرفتار کرلیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تعلقہ ہالا کے سابق ناظم مخدوم جلیل الزماں پر کرپشن میں ملوث ایک سابق اکاؤنٹ افسر سے پیسے لینے کے الزامات ہیں۔
قومی احتساب بیورو کی تحقیقات میں انکشاف ہوا کہ ملزم مشتاق شیخ نے 2015 میں ڈیفنس کراچی میں مخدوم جلیل الزماں کے برادر نسبتی کے نام پر خریدے گئے فلیٹ کی مد میں 75 لاکھ روپے ادا کیے۔
نیب کراچی نے مخدوم جلیل الزماں کو چار ستمبر کو طلب کیا تھا تاہم وہ نہیں پیش ہوئے۔ مخدوم امین فہیم کے بیٹے پر ایک کروڑ روپے کی کرپشن کا الزام ہے۔