اگر گرفتاریوں سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے تو ہمیں پھانسی بھی دے دی جائے، امیر مقام کا حکومت پر طنز

10:24 AM, 1 Oct, 2020

پشاور: مسلم لیگ (ن) کے رہنما انجینئر امیر مقام نے کہا ہے کہ اگر اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں سے عوام کو ریلیف مل سکتا ہے تو ہمیں پھانسی بھی دے دی جائے۔

مسلم لیگ (ن) خیبر پختونخوا کے صدر امیر مقام نے یہ بات نیب پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو میں کہی۔ امیر مقام کو آمدن سے زائد اثاثوں کے کیس میں پوچھ گچھ کیلئے طلب کیا گیا تھا۔ ان کا کہنا تھا کہ کریشن کیخلاف نعرہ لگانے والوں نے اربوں روپے کی کرپشن صرف بی آر ٹی منصوبے میں کی۔

سابق وزیراعظم نواز شریف کے مشیر امیر مقام نیب کے دفتر میں جوائنٹ انوسٹی گیشن ٹیم کے سامنے آمدن سے زائد اثاثوں کے حوالے سے پیش ہوئے۔

پیشی کے موقع پر کارکنوں نے احتجاج کیا اور روڈ پر ٹائرز جلا کر روڈ کو ٹریفک کیلئے بند کر دیا۔

امیر مقام نے میڈیا سے گفتگو میں کہا کہ مسلم لیگ (ن) کے ساتھ انتقامی کارروائی ہو رہی ہے۔ اگر ہماری گرفتاریوں سے عوام کو ریلف ملتا ہے تو پھانسی بھی دے دی جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ اربوں روپے کی کرپش بی آر ٹی منصوبہ میں کی گئی ہے۔ بلین ٹری سونامی میں کاغذوں میں پودے لگائے گئے۔ انہوں نے کہا کہ چینی چور دن دیہاڑے چوری کرکے لندن میں بیٹھ گئے۔

انہوں نے کہا کہ میں 1989 سے کنسٹرکشن کا بزنس کرتا ہوں۔ نیب نے مجھ سے گزشتہ بیس سالوں کے جلسوں کے ریکارڈ مانگے۔ پیشی کے دوران مجھ سے پوچھا گیا کہ بیس سالوں میں کتنے جلسے کیے اور کتنا رقم خرچ ہوا۔

مزیدخبریں