کراچی کے علاقے منگھو پیر میں کورونا منظر عام پر آگیا، سمارٹ لاک ڈائون نافذ

10:03 AM, 1 Oct, 2020

کراچی: کراچی کے علاقے منگھو پیر کی یو سی آٹھ کے 22 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہونے کے بعد ڈپٹی کمشنر ویسٹ نے متاثرہ یو سی میں دو ہفتے کے لئے مائیکرو سمارٹ لاک ڈاؤن لگا دیا ہے۔

انتظامیہ کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ سمامہ ولاز اور صائمہ سٹی میں کورونا کیسز بڑۓ پیمانے پر منظر عام پر آئے اس وجہ سے مائیکرو سمارٹ لاک ڈائون لگایا گیا۔

نوٹیفیکیشن کے مطابق متاثرہ علاقے میں ہوم ڈلیوریز پر پابندی عائد کر دی گئی ہے۔ ہر شخص کو ماسک پہنا لازمی ہوگا جبکہ نجی ٹرانسپورٹ، ڈبل سواری اور عوامی اجتماعات پر پابندی ہوگی۔ ضلع جنوبی میں بھی انتظامیہ حرکت میں آئی اور 9 ریسٹورنٹس کو سیل کر دیا۔

دوسری جانب کمشنر کراچی سہیل راجپوت کی سربراہی میں اجلاس ہوا، جس میں فیصلہ کیا گیا کہ خلاف ورزی کرنے والے ریسٹورنٹس اور میرج ہالز کو کم از کم تین دن بند کیا جائے گا، سکولوں میں کورونا ٹیسٹنگ میں اضافہ کیا جائے، خلاف ورزی کرنے والے سکولوں کے خلاف فوری ایکشن لیا جائے گا۔

 خیال رہے کورونا وائرس سے 5 افراد جاں بحق ہوگئے، جس کے بعد اموات کی تعداد 6 ہزار 484 ہوگئی۔ پاکستان میں کورونا کے تصدیق شدہ کیسز کی تعداد 3 لاکھ 12 ہزار 806 ہوگئی۔

مزیدخبریں