شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا آج 125واں یوم پیدائش

شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا آج 125واں یوم پیدائش

لاہور: شہید ملت نوابزادہ لیاقت علی خان کا 125واں یوم پیدائش آج یکم اکتوبر جمعرات کو منایا جا رہا ہے۔ ملک بھر میں مسلم لیگ اور دیگر سیاسی جماعتوں اور تنظیموں کے زیر اہتمام سیمینارز، مذاکرت اور دیگر تقریبات کا اہتمام کیا جائے گا۔

اس سے خطاب کرتے ہوئے سیاسی قائدین اور مقررین شہید ملت خان لیاقت علی خان کی تاریخ ساز خدمات کو خراج عقیدت پیش کریں گے

بانی پاکستان حضرت قائد اعظم محمد علی جناحؒ کے دیرینہ رفیق، تحریک پاکستان کے ہراول دستے کے رہنما نوابزادہ لیاقت علی خان یکم اکتوبر 1895ء کو پیدا ہوئے۔

آپ پاکستان کے پہلے وزیر اعظم اور وزیر خارجہ رہے ہیں۔ آپ کو 16 اکتوبر 1951 کو راولپنڈی کے کمپنی باغ موجودہ (لیاقت باغ) میں شہید کر دیا گیا تھا۔