اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے نگورنوکاراباخ کے متنازع علاقے میں جھڑپوں پرتشویش کا اظہار کیاہے جن کے آرمینیااورآذربائیجان کے درمیان مکمل جنگ میں تبدیل ہونے کا خطرہ ہے۔
سلامتی کونسل نے ایک بیان میں نگورنوکاراباخ کے متنازع علاقے میں بڑے پیمانے پرفوجی کارروائیوں پر تشویش کااظہارکرتے ہوئے طاقت کے استعمال کی شدیدمذمت کی ہے۔
سلامتی کونسل کے ارکان نے سیکرٹری جنرل کے اس مطالبے کی حمایت کی ہے کہ لڑائی فوری طورپرروکی جائے ،کشیدگی میں کمی کی جائے اوربلاتاخیربامقصدمذاکرات شروع کئے جائیں۔