وزیراعظم کا عوامی جمہوریہ چین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر چینی حکومت کو پیغام

10:48 PM, 1 Oct, 2019

اسلام آباد:وزیراعظم عمران خان نے عوامی جمہوریہ چین کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں ہمیشہ سے چین کی ترقی اور کرپشن کیخلاف جنگ کا معترف رہا ہوں،پاک چین دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے ،سی پیک دیرپا تعلقات بارے ہمارے باہمی عزم کی زندہ مثال ہے ۔

عوامی جمہوریہ چین کی 70 ویں سالگرہ کے موقع پر اپنے ایک ٹوئٹ میں وزیراعظم عمران خان نے چینی حکومت اور عوام کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ آج ہم بطور قوم اپنے سچے اور پکے دوست چین کو مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ میں ہمیشہ سے چین کی ترقی اور کرپشن کیخلاف جنگ کا معترف ہوں۔ انہوں نے کہا کہ پاک-چین دوستی مضبوط سے مضبوط تر ہورہی ہے اور سی پیک دیرپا تعلقات کے حوالے سے ہمارے باہمی عزم کی زندہ مثال ہے ۔

مزیدخبریں