اسلام آباد: سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹربیونل فیصلے کیخلاف سپریم کورٹ سے رجوع کر لیا۔ ایڈووکیٹ نعیم بخاری کی جانب سے اپیل دائر کی گئی۔سابق ڈپٹی سپیکر قاسم سوری نے الیکشن ٹریبونل کے فیصلے کے خلاف اپیل دائر کر دی۔
درخواست میں موقف اپنایا گیا کہ ٹریبونل نے شواہد کا جائزہ نہیں لیا۔ انتخابی عمل میں بے ضابطگیاں میرے موکل سے منسوب نہیں ہو سکتی۔ عدالت سے استدعا کی کہ الیکشن ٹریبونل کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے اور اپیل کو کل سماعت کے لیے مقرر کیا جائے۔
یاد رہے الیکشن ٹریبونل نے کوئٹہ سے قاسم سوری کی کامیابی کو کالعدم قرار دیکر دوبارہ الیکشن کا حکم دیا تھا۔