بورس جانسن پر خاتون صحافی نے قابلِ اعتراض رویے کا الزام لگا دیا

11:02 AM, 1 Oct, 2019

لندن: برطانوی وزیرِ اعظم بورس جانسن پر خاتون صحافی نے قابلِ اعتراض رویہ اختیار کرنے کا الزام عائد کیا ہے جبکہ جانسن نے اس الزام کی تردید کی ہے۔ذرائع کے مطابق وزیرِ اعظم بورس جانسن پر نیا الزام صحافی شالورٹ ایڈورڈیس نے لگایا ہے۔ انہوں نے سنڈے ٹائمز کے لیے ایک کالم میں لکھا ہے کہ جانسن نے 1999ء میں ایک پارٹی میں ان کے ساتھ قابلِ اعتراض سلوک کیا تھا۔

خاتون صحافی نے بتایا کہ جانسن اس وقت میگزین اسپیکٹیٹر کی ایڈیٹنگ کر رہے تھے۔ برطانوی وزیرِ اعظم جانسن سے جب اس الزام کے بارے میں پوچھا گیا تو انہوں نے صاف انکار کر دیا۔

صحافی شالورٹ ایڈورڈیس نے مزید کہا کہ پروگرام کے بعد انہوں نے ایک خاتون سے اس بارے میں بات چیت کی اور اس خاتون کا بھی یہی کہنا تھا کہ بورس جانسن نے ان کے ساتھ بھی ویسا ہی سلوک کیا تھا۔

اس الزام پر وزیرِ اعظم ہاؤس کے دفتر نے ایک مختصر بیان بھی جاری کیا جس میں بتایا گیا ہے کہ لگائے جانے والے الزام میں کوئی سچائی نہیں ہے تاہم خاتون صحافی اپنی بات پر قائم ہیں۔

مزیدخبریں