سینیٹ ضمنی انتخابات: پیپلزپارٹی کا مسلم لیگ ( ن )کی حمایت کافیصلہ

07:17 PM, 1 Oct, 2018

لاہور:پنجاب میں سینیٹ ضمنی انتخابات میں پیپلزپارٹی نے مسلم لیگ ( ن )کی حمایت کافیصلہ کر لیا۔

تفصیلات  کے مطابق پنجاب میں سینیٹ کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ کی حمایت کافیصلہ کرتے ہوئے پیپلز پارٹی کی قیادت نے صوبائی پارلیمانی پارٹی کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے اور اب سینیٹ کے انتخاب میں پیپلزپارٹی مسلم لیگ ( ن )کے امیدوارراخواجہ احمدحسان کوووٹ دے گی ۔

پیپلز پارٹی کی حمایت سے مسلم لیگ ( ن )کی پوزیشن میں بہتری آئے گی تاہم پاکستان تحریک انصاف کی پوزیشن ابھی بھی مستحکم ہے ۔

مزیدخبریں