ہندوستان کا اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان

06:21 PM, 1 Oct, 2018

نئی دہلی:ہندوستان کا اپنی خودمختاری پرسمجھوتہ نہ کرنے کا اعلان دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا-

تفصیلات کے مطابق ہندوستان کے وزیراعظم نریندرمودی نے اتوار کو اپنے ماہانہ ریڈیو پروگرام من کی بات میں ہندوستانی عوام سے خطاب کرتے ہوئے اپنے ہمسایہ ملک پاکستان کا نام لئے بغیرکہا کہ ہندوستان اپنی خودمختاری ، عزت اور وقار کے ساتھ کبھی کوئی سمجھوتہ نہیں کرے گا اور دہشت گردی کا منہ توڑ جواب دے گا۔

انہوں نے کہا کہ اب یہ طے ہوچکا ہے کہ ہمارے فوجی ان سب کو منہ توڑ جواب دیں گے جو ہمارے ملک میں بدامنی پھیلائیں گیاور ترقی میں رکاوٹ پیدا کریں گے۔  ہم امن میں یقین رکھتے ہیں اور اسے فروغ دینے کیلئے پرعزم ہیں لیکن عزت و احترام سے سمجھوتہ کرکے اور ملک کی خودمختاری کی قیمت پر قطعی نہیں کریں گے۔

مزیدخبریں