راولپنڈی: سربراہ پاک فوج جنرل قمر جاوید باجوہ کی زیرصدارت کور کمانڈرز کانفرنس کے دوران ملکی سلامتی و استحکام کے امور پر غور کیا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق جنرل ہیڈ کوارٹر میں آرمی چیف کی زیرصدارت 214 ویں کور کمانڈرز کانفرنس میں جیو اسٹریٹجک اور ملک میں جاری آپریشن ردالفساد کے تحت استحکام آپریشنز کی پیشرفت کا جائزہ لیا گیا۔آئی ایس پی آر کے مطابق شرکا نے کامیاب انسداد دہشت گردی آپریشنز سے حاصل ہونے والے امن و استحکام کو برقرار رکھنے کا عزم کیا گیا۔
اس موقع پر آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے محرم الحرام کے دوران سیکیورٹی بہتر رکھنے پر انٹیلیجینس اداروں اور فورسز کی تعریف بھی کی۔آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف نے چین کے اپنے انتہائی کامیاب دورے سے متعلق بھی شرکا کو آگاہ کیا-