امریکا، میکسیکو، کینیڈا آزاد تجارتی معاہدے پر رضا مند

02:57 PM, 1 Oct, 2018

اوٹاوا: امریکا، میکسیکو، کینیڈا نافٹا کے متبادل آزاد تجارتی معاہدے پر رضا مند ہو گئے۔ خبر ایجنسی کےمطابق امریکا، کینیڈا، میکسیکو کے درمیان ہونے والا نیا معاہدہ یو ایس ایم سی اے 25 سالہ پرانے معاہدے نافٹا کا متبادل ہو گا۔

نئے معاہدے کے تحت تینوں ممالک کو آزاد مارکیٹ، شفاف تجارت اور معاشی ترقی ملے گی۔

کینیڈین وزیراعظم نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ نیا تجارتی معاہدہ، کینیڈا کے لئے اچھا دن ہے جبکہ میکسیکن وزیر خارجہ نے بھی نئے تجارتی معاہدے کو میکسیکو اور نارتھ امریکا کیلئے اچھا قرار دیا ہے۔

واضح رہے کہ تینوں ممالک کے درمیان نافٹا میں بہتری کیلئے ایک سال سے مذاکرات جاری تھے۔

مزیدخبریں