اسلام آبادسے کراچی جانیوالی پی آئی اے کی پرواز میں چمگادڑ گھس گئی

12:07 PM, 1 Oct, 2018

اسلام آباد: اسلام آباد سے کراچی جانے والی پی آئی اے کی پرواز میں چمگادڑ گھس گئی جس کی وجہ سے پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق اسلام آباد سے کراچی جانے والی قومی ایئر لائن کی پرواز 373 میں چمگادڑ گھس آئی ،جس پر مسافروں میں کھلبلی مچ گئی اور پرواز تاخیر کا شکار ہو گئی، ترجمان پی آئی اے کا کہنا ہے کہ کیٹرنگ کی لوڈنگ کے دوران چمگادڑطیارے میں آگئی،جسے نکال دیاگیا،ترجمان نے کہا کہ طیارے کی روانگی میں تاخیرکنوئربیلٹ میں بریک ڈاو¿ن کی وجہ سے ہوئی۔

مزیدخبریں