راج کپور کی بیوی کرشنا راج انتقال کر گئیں

11:45 AM, 1 Oct, 2018

ممبئی: راج کپور کی بیوی کرشنا راج ممبئی میں دل کا دورہ پڑنے سے انتقال کر گئیں۔ راج کپور اور کرشنا راج کے بیٹے رندھیر کپور نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے اپنی والدہ کے انتقال کی خبر کی تصدیق کی۔

انہوں نے بتایا کہ کرشنا راج کو صبح 5 بجے دل کا جان لیوا دورہ پڑا جس کے باعث ان کا انتقال ہوا۔ رنبیر کپور کی دادی 87 سالہ کرشنا راج کے انتقال کی خبر کے بعد سے بالی ووڈ سے تعلق رکھنے والی شخصیات کا رشی کپور کے گھر آنے کا سلسلہ شروع ہو گیا ہے۔

اس خبر پر روینہ ٹنڈن اور انوپم کھیر نے ٹوئٹ کر کے کرشنا راج کے انتقال پر انتہائی دکھ کا اظہار کیا اور کپور خاندان کو اس مشکل گھڑی میں ہمت سے کام لینے کی تلقین کی ہے۔

دوسری جانب کرشنا راج کی پوتی اور رنبیر کپور کی بہن ردھما نے دادی کے ساتھ اپنی تصویر شیئر کر کے انہیں یاد کیا۔

واضح رہے کہ کرشنا راج بالی ووڈ اسٹارز رندھیر کپور اور رشی کپور کی والدہ اور کرشمہ کپور، کرینہ کپور اور رندھیر کپور کی دادی ہیں۔

                                     

مزیدخبریں