اسلام آباد: پاکستان نے متحد عرب امارات کے سفارت خانے کو عقاب برآمد کرنے کی اجازت دے دی۔ وزارت خارجہ کی جانب سے متحدہ عرب امارات کے سفارت خانے کو لکھے گئے خط میں 150 عقاب پاکستان سے یو اے ای لے جانے کی اجازت دی ہے۔
خط میں لکھا گیا ہے کہ یو اے ای ایمبیسی امارات کے نائب صدر شیخ محمد بن راشد کے لیے کراچی ایئرپورٹ سے عقاب لے جا سکتی ہے۔
وزارت خارجہ کی جانب سے عقاب متحدہ عرب امارات لے جانے کا اجازت نامہ 27 ستمبر کو جاری کیا گیا۔
پیپلز پارٹی کے رہنما اور سابق ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی فیصل کریم کنڈی نے حکومتی فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ وزیراعظم کی جانب سے عقابوں کی برآمد کی منظوری غیر قانونی ہے۔فیصل کریم کنڈی کا مزید کہنا تھا کہ کیا یہ عقاب شکاریوں اور اسمگلرز سے خریدے جائیں گے؟۔