نواز شریف فاتحہ خوانی کرنے اپنے والد کی قبر پہنچ گئے

05:04 PM, 1 Oct, 2017

لاہور: یوم عاشور کے موقع پر سابق وزیر اعظم نواز شریف نے جاتی امرا میں اپنے والد میا ں شریف کی قبر پر حاضری دی۔
تفصیلات کے مطابق نواز شریف نے اپنے والد کی قبر پر حاضری دے کر فاتحہ خوانی کی ۔اس موقع پر میڈ یا سے گفتگو کرتے ہوئے نواز شریف نے کہا کہ کلثوم نواز صحت یاب ہو کر جلد پاکستان واپس آئیں گی ۔ انھوں نے مزید کہا کہ لوگوں سے درخواست ہے کہ وہ کلثوم نواز کی جلد صحت یابی کے لیے دعا کریں۔اس موقع پر انہوں نے کہا کہ میں کل عدالت میں پیش ہوں گا ،عوام کی دعاﺅں کا طلب گار ہوں۔

مزیدخبریں