'واقعہ کربلا حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کا درس دیتا ہے'

'واقعہ کربلا حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کا درس دیتا ہے'

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف نے یوم عاشور کے موقع پر اپنے پیغام میں کہا ہے کہ واقعہ کربلا حضرت امام حسینؓ اور ان کے ساتھیوں کی عظیم قربانی کا درس دیتا ہے۔ امام حسینؓ کی جد و جہد ظلم کیخلاف سینہ سپر ہونے کا ابدی پیغام ہے اور شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں کو مشعل راہ بنا کر پاکستان کو امن کا گہوارہ بنایا جا سکتا ہے۔

شہدائے کربلا نے لازوال قربانیاں دے کر حق کا پرچم ہمیشہ کیلئے سر بلند کیا ، شہدائے کربلا کی عظیم قربانیوں نے دین اسلام کے آفاقی اصولوں صبر ، تحمل و برداشت کو قیامت تک کیلئے زندہ کر دیا ہے ۔

وزیر اعلیٰ پنجاب نے کہا کہ یوم عاشور کا ایک پیغام یہ بھی ہے کہ دہشتگردی کے خاتمے کیلئے قوم تمام اختلافات بھلا کر ایک پلیٹ فارم پر اکٹھی ہو۔ انسانیت اور امن کے قاتلوں کے پاک دھرتی سے ہمیشہ کیلئے خاتمے کیلئے متحد ہو۔ یوم عاشور کے موقع پر ہمیں اپنی زندگیوں کو حقیقی معنوں میں حضرت امام حسینؓ کی روشن تعلیمات کے مطابق ڈھالنے کا اعادہ کرنا ہے ۔

 

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں