نواسہ رسولﷺ کا پیغام پوری انسانیت کیلئے مشعل راہ ہے، صدر اور وزیراعظم کا پیغام

08:55 AM, 1 Oct, 2017

اسلام آباد: صدر ممنون حسین نے یوم عاشورہ پر قوم کے نام پیغام میں کہا کہ حضرت امام حسین اور ان کے خانوادے نے کی عظیم قربانی کی یاد مناتے ہوئے اس کے مقاصد کو پیش نظر رکھنا چاہیے کیونکہ اس میں عالم انسانیت اور بالخصوص ہمارے گو ناں گوں مسائل کا حل مضمر ہے۔ خانوادہ رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی عظیم جدوجہد ہمیں یاد دلاتی ہے کہ انسان کی ذات اور اس کے مفادات پر اجتماعی مقاصد اور معاشرے کی تہذین اور پاکیزگی پر فوقیت رکھتی ہے جس پر کسی صورتمیں کوئی مفاہمت نہیں ہو سکتی۔

صدر نے کہا کہ سانحہ کربلا کا سبق ہے کہ معاشرے اور ریاست کے معاملات چند افراد کی خواہشات کے تابع نہیں کیے جا سکتے۔ شہادت امام حسین کی عظیم قربانی سے ہمیں زندگی کے ہر شعبے میں رہنمائی ملتی ہے۔

وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے یوم عاشورہ پر اپنے پیغام میں کہا کہ یوم عاشور ہر سال اسلامی تاریخ کے لا زوال واقعے کی یاد دلاتاہے۔ کربلا کے میدان میں شہیدوں کے لہو نے ثابت کر دیا کہ حق لازوال اور باطل مٹنے کے لیے ہے۔ حضرت امام حسین نے صبر اور بہادری کے ساتھ حق حریت کی حفاظت کا پیغام دیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ نواسہ رسول کا پیغام پوری انسانیت کے لیے مشعل راہ ہے جبکہ موجودہ دور میں وطن عزیز اور قوم کو درپیش اندرونی و بیرونی خطرات کے پیش نظر مسلکی اور لسانی اختلافات کو بھلا کر اپنے اندر ایثار و قربانی ، مساوات ، رواداری اور اتحاد کو فروغ دینا ہو گا۔

نیو نیوز کی براہ راست نشریات، پروگرامز اور تازہ ترین اپ ڈیٹس کیلئے ہماری ایپ ڈاؤن لوڈ کریں

مزیدخبریں